جمعه 15/نوامبر/2024

نیتن یاھو کے دفتر میں مشکوک پیکٹ کھولنے سے تین اہلکار متاثر

بدھ 5-اپریل-2017

منگل کو اسرائیلیو وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے دفتر میں دفتری حکام نے ایک مشکوک پیکٹ کھولا جس کے نتیجے میں پیکٹ میں موجود مواد کے نتیجے میں تین اہلکار دم گھٹنے سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ تیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق منگل کے روزاسرائیلی وزیراعظم کے دفتر میں ڈاک کے ذریعے ایک پیکٹ بھیجا گیا جسے کھولنے پر سانس بند کردینے والی بدبوپیدا ہوئی۔ اس بدبو کے نتیجے میں تین اہلکار دم گھٹنے سے متاثر ہوئے۔

عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی 10 کے مطابق تینوں اہلکاروں کو لگا تار چھینکیں آنے لگیں اور ان کا دم گھٹنے لگا جس کے بعد انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

 

ٹی وی رپورٹ کے مطابق جب یہ واقعہ پیش آیا نیتن یاھو اس وقت دفتر میں موجود تھے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم فی الحال اس کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

مختصر لنک:

کاپی