چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل کی مذمت اور اسے دھمکانے کا دور گذر چکا:امریکی سفیر

بدھ 29-مارچ-2017

اقوام متحدہ میں تعینات امریکا کی خاتون سفیر نے یہودی لابی کے دباؤ پر صہیونی ریاست کے مظالم کا بھرپور دفاع کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو ڈرانے دھمکانے اور اس کی مذمت کا دور گذر چکا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی سفیرہ ’نیکی ھالی‘ نے واشنگٹن میں امریکا۔ اسرائیل تعلقات عامہ کونسل ’ایپک‘ کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ برس کے آخر میں سلامتی کونسل میں اسرائیل کی مذمت میں منظور کردہ قرارداد ’یو این‘ کے پیٹ میں لات مارنے کے مترادف ہے۔ موجودہ امریکی حکومت سلامتی کونسل کی اسرائیل مخالف قرارداد کو قبول نہیں کرتی۔ انہوں نے قرارداد کی منظوری کی راہ ہموار کرنے میں سابق امریکی صدر باراک اوباما کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اوباما انتطامیہ نے سلامتی کونسل میں قرارداد 2234 کو ویٹو نہ کرکے امریکا پر بوجھ ڈالا ہے۔ سنہ 1979ء کے بعد ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ میں پیش کی جانے والی کوئی قرارداد ویٹو نہیں کی گئی۔

امریکی سفیرہ کا کہنا تھا کہ میرے سمیت اقوام متحدہ کے دیگر عہدیدار قرارداد 2234 کے بارے میں بات کرنے سے خائف ہیں۔ ان کی اس بات پر شرکاء نے خوب تالیاں بجائیں۔

نیکی ہالی نے کہا کہ اسرائیل کو ڈرانے دھمکانے کا دور گذر چکا۔ اب بار بار اقوام متحدہ میں اسرائیل کی مذمت میں قراردادیں منطور نہیں ہونے دی جائیں گی۔

مختصر لنک:

کاپی