امریکی حکومت نے کہا ہے کہ امریکا اوراسرائیل کےدرمیان فلسطین میں یہودی آباد کاری کےمعاملے میں کوئی اتفاق رائے پیدا نہیں ہوا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وائیٹ ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن اور تل ابیب کےدرمیان دو طرفہ تعاون جاری ہے مگر فلسطین میں یہودی آباد کاری کےمعاملے پر کوئی اتفاق رائے پیدا نہیں ہوا ہے۔
توقع ہے کہ اسرائیل اور امریکا کے درمیان یہودی آباد کاری کے معاملے پر جلد ہی کوئی حتمی فیصلہ طے پا جائے گا۔
وائیٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حکومتوں کے مندوبین بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ توقع ہے دونوں حکومتیں جلد اور ٹھوس نتائج تک پہنچ جائیں گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ترجمان برائے مشرق وسطیٰ جیسون گرین بلاٹ نےکہا کہ اسرائیلی مندوب یواف ھروفیٹچ فلسطین میں یہودی آباد کاری کے معاملے پر ٹرمپ کے خیالات پر تشویش کا اظہار کرچکے ہیں۔
ھروفیٹچ کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطین میں یہودی آباد کاری کے معاملے میں ایسی پالیسی بنائے گا جسے امریکا بھی قبول کرلے گا۔