چهارشنبه 30/آوریل/2025

امریکا اور برطانیہ میں میں الیکٹرانک آلات لے جانے پرپابندی عاید

بدھ 22-مارچ-2017

مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے ممالک سے براہ راست امریکہ جانے والی پروازوں پر مسافروں کو جہاز پر اپنے ساتھ لیپ ٹاپ اور دیگر برقی آلات لے جانے کی پابندی کا عندیہ دیا گیا ہے۔

پیر کو رائل جارڈینیئن ایرلائنز اور سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘SPA’ نے ایک بیان میں اس کا انکشاف کیا تھا اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ پابندی منگل کو عائد ہو سکتی ہے

رائل جورڈینیئن ایئرلائنز نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ امریکی حکام کی درخواست پر امریکہ جانے والے مسافروں کو جہاز پر اپنے ہمراہ برقی آلات نہ لے جانے سے روکا گیا ہے۔ یہ پابندی پر بھی لاگو ہو گی جو براستہ کینیڈا، امریکہ کا سفر کریں گے۔

بعد ازاں اس ٹوئٹ کو ہٹا دیا گیا۔

پابندی کے زمرے میں موبائل فون یا طبی آلات نہیں آئیں گے لیکن لیپ ٹاپ، ٹیبلٹس، الیکٹرانک گیمز اور کیمرے جہاز پر اپنے ساتھ رکھنے کی ممانعت ہوگی۔ یہ اشیا سامان کے ساتھ جہاز میں بھیجی جا سکتی ہیں۔

اس پابندی کے دائرے میں کوئی بھی امریکی ایئرلائنز نہیں آئے گی کیونکہ کوئی بھی امریکی فضائی کمپنی ان ملکوں سے براہ راست پرواز نہیں کرتی جن کا ذکر کیا گیا ہے۔

اس پابندی کی واضح وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے ایک ترجمان ڈیوڈ لپان نے اس پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا جب کہ ٹرانسپورٹیشن سکیورٹی ایڈمنسٹریشن جو کہ اسی محکمے کا ایک حصہ ہے، اس نے بھی کوئی ردعمل دینے سے انکار کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی