برطانیہ میں کی گئی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ مسلسل ٹی وی دیکھنے کے بچوں اور بڑوں پر یکساں منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مسلسل تین گھنٹے ٹی وی دیکھنے سے بچوں میں ذیابیطس2 کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔
برطانیہ میں ماہرین صحت نے رپورٹ کی تیاری میں 4500 بچوں کا طبی معائنہ کیا گیا۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ الیکٹرونک اسکرینوں کے آگے زیادی دیر بیٹھنے سے ذیابیطس دو کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کی جو بچے روزانہ تین گھنٹے ٹی وی کے آگے بیٹھتے یا الیکٹرانک اسکرینوں کے سامنے بیٹھتے ہیں ان میں انسولین اور شوگر کے خلاف مزاحمت کرنے واکے دیگر خلیات کمزور پڑ جاتے ہیں۔
برطانوی سائنسدان مارک ٹریمبلی کا کہنا ہے کہ ٹی وی کے آگے زیادہ دیر تک بیٹھے رہنے سے ویسے عمومی صحت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
ایسی ہی ایک رپورٹ سنہ 2015ء میں Common Sense media آرگنائزیشن کی جانب سے شائع کی گئی تھی۔ اس رپورٹ میں یومیہ کم سے کم 9 گھنٹے تک ٹی وی کے سامنے بیٹھنے والے 13 سے 18 سال کے لڑکوں کا طبی جائزہ لیا گیا۔ اس رپورٹ کے مطابق8 سے 12 سال کی عمر کے بچے روزانہ 6 گھنٹے تک ٹی وی اسکرینوں کے سامنے بیٹھتے ہیں۔
زیادہ دیر ٹی وی یا کمپیوٹر کے سامنے بیٹھنے والے افراد کا وزن اور اس پرچربی اور دیگر مضراجزاء کا اضافہ ہوجاتا ہے۔