جمعه 15/نوامبر/2024

شام میں اسرائیلی جنگی جہازوں پر طیارہ شکن میزائلوں سے حملہ

جمعہ 17-مارچ-2017

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ رات کو صیہونی جنگی طیاروں نے شام میں مختلف اہداف پر بمباری کی تو اس دوران طیارہ شکن میزائلوں سے صہیونی طیاروں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب اسرائیلی طیاروں نے شام میں مختلف اہداف پر بمباری کی۔ اس دوران شام کے اندر سے اسرائیلی جہازوں پر طیارہ شکن میزائلوں سے حملہ کیا گیا تھا تاہم طیاروں کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا ہے۔ اسرائیلی فوج نے اس واقعے کی مزید تفصیل بیان نہیں کی اور نہ ہی شامی حکومت کی طرف سے ایسا کوئی رد عمل سامنے آیا ہے۔

ادھر اردنی شہریوں کا کہنا ہے کہ جمعہ کو علی الصباح اربد شہر میں ایک میزائل گرا ہے تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

قبل ازیں مقبوضہ فلسطینی علاقے میں بھی ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے بعد اسرائیلی فوج نے خطرے کے الارم بجائے تاکہ یہودی آباد کار محفوظ مقامات پر منتقل ہوسکیں۔

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق وادی اردن میں میزائل گرنے کے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی