چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی صحافی نو ماہ اسرائیلی جیل میں قید کےبعد رہا

جمعہ 17-مارچ-2017

اسرائیلی فوج نے نو ماہ سے انتظامی قید کے تحت زیرحراست فلسطینی صحافی ادیب الاطرش کو رہا کر دیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 26 سالہ ادیب الاطرش کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل سے ہے۔ اسے اسرائیلی فوج نے نو ماہ قبل جنوبی الخلیل میں السبع چیک پوسٹ سے حراست میں لیا تھا جس کے بعد اسے بغیر کسی قسم کا مقدمہ چلائے چھ ماہ کے لیے انتظامی حراست میں ڈال دیا تھا۔ چھ ماہ قید ختم ہونے کے بعد اس کی مدت حراست میں مزید تین ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔

اسیر الاطرش کے اہل خانہ نےالاطرش کی رہائی کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ اسے جزیرہ نما النقب جیل سے رہا کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی