جمعه 15/نوامبر/2024

رام اللہ:64% فلسطینیوں نے محمود عباس سے استعفے کا مطالبہ کردیا

جمعرات 16-مارچ-2017

فلسطین میں رائے عامہ کے ایک تازہ جائزے میں 64 فی صد فلسطینی شہریوں نے صدر محمود عباس پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان سے منصب صدارت سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق رام اللہ میں قائم ’کریسچین پولیٹیکل ریسرچ سینٹر‘ کے زیر اہتمام کیے گئے ایک عوامی سروے میں 64 فی صد فلسطینی شہریوں نے صدر محمود عباس سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ سروے جائزے میں شریک 61 فی صد شہریوں نے  محمود عباس کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر محمود عباس کا غزہ کی پٹی سے 70 فی صد اور غرب اردن سے 61 فی صد شہریوں نے مطالبہ کیا ہے، صرف 31 فی صد شہریوں نے محمود عباس کی حمایت کی ہے۔

سروےرپورٹ کے مطابق 47 فی صد فلسطینیوں نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سایسی شعبے کے سینیر نایب صدر اسماعیل ھنیہ کو صدارت کے لیے بہترین رہ نما قرار دیا ہے۔

سروے جائزے کے مطابق فلسطین میں پارلیمانی انتخابات کی صورت میں اگر تمام سیاسی جماعتیں حصہ لیں تو 69 فی صد ٹرن آؤٹ کا امکان ہے۔ انتخابات میں حماس کو 30 اور تحریک فتح کو 36 سیٹیں ملنے کی توقع ہے، تاہم تازہ سروے میں فتح کی ممکنہ نشستوں کی تعداد 41 سے کم ہو کر 36 تک آئی ہے جو عوام میں فتح کی مقبولیت میں کمی کا واضح ثبوت ہے۔

مختصر لنک:

کاپی