چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فیصلوں کے خلاف بیت المقدس کے تعلیمی ادارے بہ طور احتجاج بند

بدھ 15-مارچ-2017

بیت المقدس کی عرب کالونیوں میں فلسطینی شہری آبادی کے اسکولوں پر اسرائیلی نصاب تعلیم مسلط کرنے اور دیگر ظالمانہ اقدامات کے خلاف تعلیمی اداروں نے کل منگل کو بہ طور احتجاج ہڑتال کی اور اسکول بند رکھے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مشرقی بیت المقدس کے فلسطینی اسکولوں کی انتظامی کمیٹی اور طلباء کے والدین اور سرپرست حضرات کی طرف سے صہیونی ریاست کے فیصلوں اور اقدامات کو مسترد کردیا گیا۔ عرب کمیونٹی کے اسکولوں میں اسرائیلی ریاست کا تیار کردہ نصاب مسلط کرنے کی سازشوں کومسترد کردیا۔

مقامی اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست ایک سازش کے تحت فلسطینی اسکولوں کے نصاب اور تعلیمی نظام میں مداخلت کرکے نئی فلسطینی نسل کے ذہن تباہ کرنے کی سازش کررہا ہے۔ مگر فلسطینی قوم تعلیمی نصاب کی آڑ میں نئی نسل کو گمراہ کرنے کی صہیونی ریشہ دوانیوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

کل منگل کو مشرقی بیت المقدس کے 90 فی صد تعلیمی اداروں نے صہیونی ریاست کی مداخلت کے خلاف بہ طور احتجاج تعلیمی سرگریاں معطل رکھیں۔

مختصر لنک:

کاپی