چهارشنبه 30/آوریل/2025

عالمی ایوارڈ حاصل کرنے والے فلسطینی صحافیوں کی تکریم

بدھ 15-مارچ-2017

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی جانب سے گذشتہ برس عالمی اداروں سے ایوارڈ حاصل کرنے والے صحافیوں کے اعزاز میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں صحافیوں اور سیاسی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے زیراہتمام غزہ کی پٹی میں ’القدس کے لیے تخلیق 3‘ کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں سال 2016ء کے دوران ایوارڈ حاصل کرنے والے صحافیوں میں شیلڈ تقسیم کی گئیں۔

تقریب میں حماس کے رکن پارلیمنٹ خلیل  الحیہ اور جماعت کے شعبہ نشرو اشاعت کے نگران یاسر موسیٰ سمیت دیگر رہ نماؤں نے شرکت کی۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حماس رہ نما خلیل الحیہ نے صحافت کے میدان میں پیشہ وارانہ خدمات کی انجام دہی کے صلے میں عالمی اداروں سے ایوارڈز حاصل کرنے پر صحافیوں کی خدمات کو سرہا۔ انہوں نے فلسطینی صحافیوں پر زور دیا کہ وہ اپنے زبان و قلم سے جاری جہاد کے ذریعے حقائق کو سامنے لائیں۔ مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ صہیونی ریاست کی دہشت گردی کو بے نقاب کرنے کے اقدامات کریں۔

مختصر لنک:

کاپی