جمعه 15/نوامبر/2024

حماس سے وابستہ فدائی حملہ آور سیل گرفتار کرنے کا اسرائیلی دعویٰ

پیر 13-مارچ-2017

اسرائیلی ریاست کے داخلی سلامتی کے ذمہ دارجنرل انٹیلی جنس ادارے’شاباک‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے سے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ سے وابستہ ایک خفیہ سیل کو پکڑا ہے جو اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں پر فدائی حملوں میں سرگرم رہا ہے۔

اسرائیلی ریڈیو نے ’شاباک‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان نشر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چند ہفتوں کے دوران مغربی کنارے کے شہروں سے حماس سے وابستہ متعدد گروپوں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار فلسطینی مزاحمت کاروں میں ’بدو‘ فلسطینی قصبے کے فلسطینی باشندے بھی شامل ہیں۔

صہیونی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ حراست میں لیے گئے مشتبہ مزاحمت کار ’ھار ادار‘ اور مغربی بیت المقدس میں ’ معالیہ ھحامشیا‘ یہودی کالونیوں میں بم نصب  کرنے  اور یہودی آباد کاروں پر سنگ باری سمیت دیگر مزاحمتی کارروائیوں کی منصوبہ میں سرگرم رہے ہیں۔

گرفتار کیے گئے فلسطینی مزاحمت کاروں میں دو سال قبل ھار ادار یہودی کالونی میں فائرنگ میں ملوث فلسطینی بھی شامل ہیں۔

عبرانی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق جنوبی نابلس کے جماعین قصبے سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ محمد عازی اور نور الدین جیت فائرنگ اور بم نصب کرنے کی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی