چهارشنبه 30/آوریل/2025

امریکی پولیس کی محمد علی کلے کے صاحبزادے سے آدھا گھنٹہ پوچھ تاچھ

اتوار 12-مارچ-2017

گذشتہ روز امریکی پولیس نے عالمی شہرت یافتہ سابق مسلمان باکسر محمد علی کلے مرحوم کے صاحبزادے محمد علی جونیرکوہوائی اڈے پر پوچھ گچھ کے لیے آدھے گھنٹے تک حراست میں لیا تاہم بعد ازاں اسے جانے کی اجازت دی گئی تھی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز محمد علی جونیر امریکی کانگریس کے ایک اجلاس میں شرکت کے بعد واشنگٹن کے رونلڈ ریگن بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے تو امریکی سیکیورٹی فورسزنے اُنہیں حراست میں لے لیا۔ محمد علی جونیر امریکی کانگریس کے اجلاس میں اس بات کی وضاحت کرنے گئے تھے کہ انہیں گذشتہ فروری کو پولیس نے حراست میں کیوں لیا تھا۔

جونیر کے وکیل کریس مانچینی نے بتایا کہ ان کے موکل 44 سالہ محمد علی جونیر کو رونلڈ ریگن ہوائی اڈے پر وزارت داخلہ کے ماتحت پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ  فورٹ لوڈر ڈیل ہوائی اڈے کی طرف جا رہے تھے۔ پولیس نے انہیں حراست میں لے کر 30 منٹ تک پوچھ تاچھ کی تاہم بعد ازاں انہیں ہوائی جہاز میں سوار ہونے کی اجازت دے دی گئی تھی۔

 محمد علی جونیر کو گذشتہ جمعرات کو بھی امریکی ایوان نمائندگان کی انصاف کمیٹی میں طلب کیا گیا تھا۔ جہاں وہ اپنی اہلیہ، چار بچوں اور والدہ کماشو علی کے ہمراہ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ کمیٹی میں انہیں 7 فروری کو میامی شہر میں اپنی گرفتاری اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں گفتگو پر اپنا موقف بیان کرنے کے لیے طلب کیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی