شنبه 16/نوامبر/2024

عارضی طور پرکھولی گئی رفح گذرگاہ تین روز بعد پھر بند

جمعہ 10-مارچ-2017

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ ’رفح‘ عارضی طور پر تین روز کھولنے کے بعد دوبارہ بند کردی گئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی بارڈر امور کے ڈائریکٹر اطلاعات وائل ابو عمر نے بتایا کہ جمعرات کو غزہ کی پٹی سے مسافروں کو لے کر12 بسیں رفح گذرگاہ سے مصر داخل ہوئیں۔ گذشتہ تین روز کے دوران دونوں طرف سے فلسطینیوں کی آمدو رفت کا سلسلہ جاری رہا۔

منگل، بدھ اور جمعرات کی شام تک  2058 فلسطینیوں کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی۔ اس دوران مصری حکام نے 194 فلسطینی مسافروں کو وجہ بتائے بغیر گذرگاہ سے واپس بھیج دیا۔ مصر میں پھنسے 1961 فلسطینی غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے۔

خیال رہے کہ رفح گذرگاہ غزہ کے 20 لاکھ آبادی والے علاقے کی بین الاقوامی برادری سے رابطے کی واحد راہ داری ہے جو سنہ 2013ء میں مصر میں قائم ہونے والی فوجی حکومت کے بعد بیشتر اوقات بند رہتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی