چهارشنبه 30/آوریل/2025

جنوبی افریقا کے سفیر کا دورہ غزہ، اسماعیل ھنیہ سے ملاقات

بدھ 8-مارچ-2017

فلسطین میں متعین جنوبی افریقا کے سفیر مکالیما میلوتگیزی نے گذشتہ روز فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کا دورہ کہا جہاں انہوں نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نما اور جماعت کےسیاسی شعبے کے نائب صدر اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جنوبی افریقا کےعزت مآب سفیرکا غزہ آمد پر شاندار استقبال کیا گیا۔ بعد ازاں انہوں نے غزہ میں اسماعیل ھنیہ کے دفتر میں ان سے ملاقات کی۔

اسماعیل ھنیہ کے دفتر سےجاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقا کےسفیر کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں فلسطین کی موجودہ صورت حال، اسرائیل کے جنگی جرائم، غزہ کی ناکہ بندی، بیت المقدس کو یہودیانے اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی روز مرہ کی بنیاد پر جاری ریاستی دہشت گردی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر جنوبی افریقا کے سفیر نے حماس رہ نماؤں کو یقین دلایا کہ ان کا ملک فلسطینیوں کے جائز حقوق کی حمایت میں عالمی سطح پر سفارتی اور سیاسی مساعی جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقا مظلوم فلسطینی قوم کے ساتھ ہے۔ فلسطین کے بارے میں جو پالیسی جنوبی افریقا کے سابق لیجنڈ رہ نما آنجہانی  نیلسن منڈیلا نے جو پالیسی ترتیب دی تھی حکومت اس پر بدستور قائم ہے۔

مختصر لنک:

کاپی