چهارشنبه 30/آوریل/2025

صحافی القیق کی بھوک ہڑتال کے 20 روز، خون کی قے شروع، حالت تشویشناک

ہفتہ 25-فروری-2017

اسرائیلی جیل میں بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی صحافی کی حالت تشویشناک ہے۔ القیق مسلسل 20 روز بھوک ہڑتال پر ہیں۔ اس کا وزن تیزی سے کم ہو رہا ہے اور اس کا اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا اور بیٹھنا بھی ممکن نہیں رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسیر نے خون کی قے شروع کردی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق اسیر صحافی محمد اسامہ القیق کے وکیل خالد زبارقہ نے بتایا کہ القیق کو جیل میں وہیل چیئر فراہم کی گئی ہے کیونکہ اس کا اپنے سہارے پر کھڑا ہونا اور بیٹھنا ممکن نہیں رہا ہے۔ وکیل نے بتایا کہ القیق زیادہ تربے ہوش رہنے لگے ہیں اور گذشتہ روز متعدد مرتبہ اسے  قے بھی ہوتی رہی ہے۔

الزبارقہ نے بتایا کہ القیق کوالرملہ جیل کے اسپتال سے الجلمہ جیل منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے خون کی قے بھی ہو رہی ہے۔ اس کے سر میں شدید تکلیف ہے اور وزن مسلسل کم ہوتا جا رہا ہے۔

 اسیر القیق کے وکیل کا کہنا ہے کہ اگر اس کےموکل کی بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سنجیدہ کوشش نہ کی گئی تو اس کی زندگی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی