شنبه 16/نوامبر/2024

یہودی آباد کاروں کا ھجوم جلیل القدر پیغمبر حضرت یوسف کے مزار میں داخل

جمعہ 24-فروری-2017

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے مشرق میں واقع جلیل القدر پیغمبر حضرت یوسف علیہ السلام کا مزار مقدس ایک بار پھر ناپاک صہیونیوں کے دھاووں کا نشانہ بنا ہے۔ گذشتہ روز یہودی شرپسندوں کے ایک ھجوم نے حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر دھاوا بولا اور تلمودی تعلیمات کی روشنی میں مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

ادھر نابلس شہر میں بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی تلاشی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعرات کو سیکڑوں یہودی شرپسند اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں یوسف علیہ السلام کے مزار میں داخل ہوئے اور عبادت کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے گھر گھر تلاشی کے دوران توڑپھوڑ کی گئی اور شہریوں کو زدو کوب کیا گیا۔ اس موقع پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوگیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آباد کار حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پردھاوے سے قبل حوارہ چوکی پر جمع ہوئے۔ اس کے بعد بیت فوریک اور شاہراہ الحسبہ سے ہوتے ہوئے بسوں کے ذریعے حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر پہنچے۔

مقامی شہر اسامہ جمال نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے بلاطہ پناہ گزین کیمپ کے تمام گھروں پر چھاپے مارے اور گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کو زدو کوب کرنے کے  ساتھ گھروں میں قیمتی سامان کی بھی توڑ پھوڑ کی۔ اس موقع پر فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

مختصر لنک:

کاپی