جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو وزارت مواصلات کا قلم چھوڑنے پرمجبور

جمعرات 16-فروری-2017

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ مبینہ بدعنوانی کے الزامات سامنے آنے کے بعد وزیراعظم نے اپنے پاس رکھے وزارت مواصلات کا قلم دان چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ چند روز میں وزیراعظم مواصلات کا قلم دان چھوڑ دیں گے۔

عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے خلاف جاری کرپشن کیس’2000‘ کی جاری تحقیقات کے دوران وزیراعظم نیتن یاھو نے مواصلات کا قلم دان چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت مواصلات کا قلم دان چھوڑنے کےبعد یہ عہدہ کسے ملے گا اس کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ تاہم موجودہ وزیر ثقافت میری ریگیو اور سابق وزیر زاحی ہنگبی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہے۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ وزیراعظم نیتن یاھو وزارت مواصلات کا قلم دان تو چھوڑ رہےہیں مگر یہ عہدہ چاہے ان کی اپنی پارٹی کے کسی دوسرے رکن کے پاس ہو یا کسی دوسری جماعت کو سونپا جائے نیتن یاھو وزارت مواصلات میں مداخلت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

مختصر لنک:

کاپی