چهارشنبه 30/آوریل/2025

امریکا ہمیشہ اسرائیلی ریاست کے جرائم کی پشت پناہی کرتا ہے:حماس

جمعرات 16-فروری-2017

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے امریکی حکومت کی قابض صہیونی ریاست کی طرف داری کی شدید مذمت کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں جب امریکا نے صہیونی ریاست کی جانب داری کا مظاہرہ کیا ہے بلکہ امریکا کی تمام حکومتیں ہمیشہ صہیونی ریاست کی جانب داری کا مظاہرہ کرتی رہی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ امریکا کی تمام حکومتوں نے ہر دور میں یہ ثابت کیا ہے کہ وہ فلسطینی قوم کے حقوق اور ان کے مطالبات کےحل میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔

حازم قاسم کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ہمیشہ فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیلی ریاستی جرائم، دہشت گردی، فلسطینی اراضی پر ڈاکہ زنی کی حمایت اور پشت پناہی کی۔ امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد واشنگٹن کی اسرائیل نوازی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

حماس کے ترجمان نے فلسطینی اتھارٹی کے کردار کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ صدر عباس اور ان کی انتظامیہ اسرائیل سے مذاکرات کے سراب کے پیچھے بھاگ رہی ہے۔

انہوں نے فلسطین کے تمام قومی دھڑوں پر صہیونی ریاست کے خلاف ہر محاذ پر مقابلہ اور مزاحمت کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مختصر لنک:

کاپی