اسرائیلی اخبارات نے بتایا ہے کہ صہیونی ریاست کی حکمراں جماعت ’لیکوڈ‘ نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں یہودی آباد کاری میں تیزی لائیں۔
عبرانی زبان میں شائع ہونے والے کثیرالاشاعت اخبار’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا دائیں بازو کے مذہبی جماعتوں نے وزیراعظم نیتن یاھو پر زور دیا ہے کہ وہ غرب اردن کےعلاقوں میں یہودی آباد کاری شدت لائیں۔
عبرانی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکمراں جماعت نے ایک پٹیشن تیار کی ہے جس پر250 سینیر سیاسی رہ نماؤں نے دستخط کیے ہیں۔ اس پٹیشن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاھو غرب اردن اور وادی اردن میں یہودی آباد کاری میں تیزی لائیں۔
اس پٹیشن میں فلسطینی ریاست کے مطالبے کو مسترد کردیا گیا ہے۔ پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم ’لیکوڈ‘ کے دستور کی روح کےمطابق پالیسی اپناتے ہوئے غرب اردن اور وادی اردن میں یہودی آباد کاری میں تیزی لائیں۔