جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کا غرب اردن میں ایک گھر سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ

منگل 14-فروری-2017

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں ایک گھر سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ فوجیوں نے گھر کے مالک کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق اسرائیلی پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاہے کہ فورسزنے غرب اردن کے شہر بیت لحم میں ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں  تلاشی کی کارروائی کے دوران دو بندوقیں اور دھماکہ خیز مواد کی کچھ مقدار برآمد کی گئی ہے۔ اسرائیلی فوجیوں نے مکان سے ایک 20 سالہ فلسطینی لڑکے کو بھی حراست میں لیا ہے جسے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کل سوموار کو اسرائیلی فوج نے غرب اردن اور بیت المقدس سے 23 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد حراستی مراکز منتقل کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی