شنبه 16/نوامبر/2024

رفح گذرگاہ دو طرفہ آمد ورفت کے لیے تین روز تک کھولنے کا اعلان

ہفتہ 11-فروری-2017

مصری حکام نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ ’رفح‘ کو دو طرفہ آمد و رفت کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گذرگاہ کو عارضی طور پرآج ہفتے سے کھولا جائے گا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ وزارت داخلہ و نیشنل سیکیورٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مصری حکام نے جمعرات کی شام اطلاع دی تھی کہ ہفتہ، اتوار اور سوموار کے ایام میں رفح گذرگاہ کو دو طرفہ آمد ورفت کے لیے کھولا جائے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جن شہریوں کو بیرون ملک سفر کی اجازت دی جائے گی ان کی تفصیلات وزارت داخلہ کی ویب سائیٹ پر شائع کی جائیں گی۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں بیرون ملک سفر کے لیے 30 ہزار شہریوں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔

دو ہفتے قبل مصری حکام نے 28جنوری کو ایک ہفتے کے لیے رفح گذرگاہ کو40 روزہ وقفے کے بعد کھولا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی