جمعه 02/می/2025

اسرائیلی فوج نے بیت المقدس سے پانچ فلسطینی گرفتار کر لیے

جمعرات 9-فروری-2017

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں جبل مکبر اور ام طوبا سے پانچ فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض فورسز نے تلاشی کی کارروائیوں میں بیت المقدس سے پانچ فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقامات پر منتقل کیا ہے۔ ان کی شناخت مالک ابو طیر، محمد ابو طیر، مصطفیٰ ابو طیر، محمد القنبر اور عبداللہ شقیرات کے ناموں سے کی گئی ہے۔

ادھر اسرائیلی حکام نے بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے فلسطینی شہری احمد جواد ابو عابد اور محمد جودہ کی حراست میں 21 فروری تک کی توسیع کی ہے جب کہ صہیب عفانہ کی مدت حراست میں 15 مارچ تک کی توسیع کی گئی ہے۔

اسرائیلی پولیس نے بیت المقدس کے شہریوں طلال عبدالمجید الرجبی کو 15 اور اکاون سالہ ذیاب ابو صبح کو مسجد اقصیٰ سے 15 دن کے لیے بے دخل کردیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی