جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج نے وادی اردن میں فلسطینیوں کے 13 مکانات مسمار کر دیے

بدھ 8-فروری-2017

قابض اسرائیلی حکام نے غرب اردن سے متصل علاقے وادی اردن میں ایک کارروائی کے دوران فلسطینی شہریوں کے مزید 13 مکانات مسمار کرڈالے جس کے نتیجے میں دسیوں افراد مکان کی چھت سے محروم ہوگئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق شمالی وادی اردن کے امور کے ذمہ دار معتز بشارات نے بتایا کہ صہیونی حکام نے منگل کے روز وادی کے کردلہ، خربہ الراس الاحمر اور الاغوار میں فلسطینیوں کے 13 گھروں کو غیرقانونی قرار دے کرانہیں بلڈوزروں کی مدد سے گرادیا۔

بشارات نے بتایا کہ قابض صہیونی حکام نے فلسطینی شہریوں کے مقامی فلسطینی شہریوں کے گھروں کے ساتھ ساتھ مویشیوں کے باڑے، عارضی شیلٹرز اور دیگر املاک مسمار کردیں۔

معتز بشارات کاکہنا ہے کہ صہیونی حکام کی جانب سے فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری وادی سے فلسطینی آبادی کو جبرا بے دخل کرنے کی مذموم سازش ہے۔

مختصر لنک:

کاپی