برطانیہ میں اتوار کے روز ملک میں موجود ڈیڑھ سو مساجد کو غیرمسلم باشندوں کی زیارت کے لیے کھول دیا گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق برطانوی مسلم سوسائٹی کی کے زیراہتمام یہ اس نوعیت کا تیسرا سالانہ پروگرام ہے جس کے تحت غیرمسلموں کو مساجد میں آنے کی دعوت دی جاتی ہے۔
برطانیہ میں تین سال قبل مسلمانوں اور غیرمسلموں کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ’مسجد کی سیرکیجئے‘ کے عنوان سے ایک پروگرام ترتیب دیا گیا تھا جس کے تحت غیرمسلم شہریوں کو مساجد میں آنے کی دعوت دی گئی تھی۔
اسی سرگرمی کو آگے بڑھاتے ہوئے گذشتہ اتوار کو برطانیہ کی ڈیڑھ سو مساجد اور اسلامی مراکز کو غیرمسلموں کے لیے کھول دیا گیا۔ اس موقع پر مسلمان علماء اور مفکرین نے غیرمسلم باشندوں کے سامنے اسلام کی اعتدال پسندانہ اور انسانیت سے محبت پر مبنی تعلیمات، اسلام کے بنیادی عقاید اور غیرمسلموں کے ساتھ برتاؤ کی اسلامی تعلیمات پر روشنی ڈالی گئی۔
برطانیہ کی مختلف ریاستوں انگلینڈ، ویلز، اسکاٹ لینڈ، شمالی آئرلینڈ اور دوسرے شہروں اور ریاستوں میں مساجد کو کھولا گیا۔ مساجد م کی سیر کو آنے والے غیرمسلموں میں اسلامی تعلیمات پر مبنی لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔
برطانیہ کی سیاسی جماعت لیبر پارٹی کے صدر جیرمی کوربین نے لندن میں قائم مسجد فنزبری کا دورہ کیا۔