شنبه 16/نوامبر/2024

فوج کے دھاووں کے بعد اسرائیلی جیل میں کشیدگی، ایک کمرہ نذرآتش

بدھ 1-فروری-2017

اسرائیل کے جزیرہ نما النقب میں قائم صحرائی جیل ’نفحہ‘ گذشتہ روز پیدا ہونے والی کشیدگی بدستور قائم ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی کمانڈو یونٹوں’الماسٹاڈا‘ اور ’الیاماز‘ کے مسلح اہلکاروں کی طرف سے جیل پر دھاوے اور قیدیوں کو زد و کوب کیے جانے کے واقعے کے بعد جیل میں کشیدگی پیدا ہوئی اور قیدیوں نے جیل کے کمرہ نمبر دو کو آگ لگا دی تھی۔

مرکزاطلاعات فلسطین نے جیل ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ گذشتہ روز نفحہ جیل میں قیدیوں اور انتظامیہ کے درمیان کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی جب دسیوں یہودی فوجیوں اور جیل کے سیکیورٹی اہلکاروں نے قیدیوں پر دھاوا بول دیا۔ اس وقت قیدی کھانا کھا رہے تھی۔ صہیونی فوجیوں نے قیدیوں کے آگے رکھا کھانا بھی الٹ دیا اور کئی قیدیوں کی نیم عریاں کرکے ان کی تلاشی لی گئی۔

ایک اسیر نے انسانی حقوق کے مندوب کو بتایا کہ اسرائیلی فوج اور ڈورر، الیماز اور الماسٹاڈا یونٹوں کے کمانڈوز کی بھاری تعداد نے جیل کے وارڈ 12 میں موجود قیدیوں کو زدو کوب کیا اور ان کھانا بھی الٹ دیا گیا۔ اس واقعے پر جیل بھرمیں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی اور اسیران نے صہیونی فوج کے خلاف نعرے بازی کی۔ کشیدگی اس حد تک بڑھ گئی کی قیدیوں نے جیل کے ایک کمرے کو آگ لگا دی۔

مختصر لنک:

کاپی