چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودی آباد کاری کو قانونی شکل دینے کے قانونی مسودے پر200 اعتراضات

بدھ 1-فروری-2017

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی کنیسٹ میں فلسطین میں یہودی آباد کاری کو قانونی تحفظ دینے کی سفارش پرمبنی مسودہ قانون پر اپوزیشن کی جانب سے 200 اعتراضات سامنے آئے ہیں۔

عبرانی ٹی وی 7 نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ’کنیسٹ‘ نے یہودی کالونیوں کو آئینی تحفظ دینے مجوزہ کی منظوری آئندہ سوموار تک ملتوی کردی ہے۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی کنیسٹ میں یہودی کالونیوں سے متعلق بل کی منظوری کا اعلان کیا گیا تھا مگر بعد میں کنیسٹ نے اس بل پرسامنے آنے والے اعتراضات کے پیش نظر بل کی منظوری ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔

اخباری اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حکومت کی جانب سے کنیسٹ میں پیش کیے گئے بل پر اپوزیشن جماعتوں بالخصوص کنیسٹ میں عرب کمیونٹی کے نمائندہ سیاسی اتحاد نے درجنوں اعتراضات کیے ہیں۔ ان ٹھوس اعتراضات کی تعداد 200 بتائی جاتی ہے۔

ٹی وی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہودی کالونیوں کے دفاع اور انہیں قانونی شکل دینے کے لیے پیش کردہ بل پر کل جمعرات تک بحث جاری رہے گی۔ اس کے بعد اسے آئندہ سوموار تک کے لیے موخر کردیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اپوزیشن نے کنیسٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یہودی کالونیوں کے قانونی تحفظ کے بل کو 38 دن کے لیے موخر کرے تاہم کنیسٹ نے اپوزیشن کی تجویز مسترد کردی ہے۔ آئندہ سوموار کو بل پردوسری اور تیسری رائے شماری کی جائے گی۔ پہلی رائے شماری یہ میں یہ بل منظور ہوچکا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی