جمعه 15/نوامبر/2024

ملائیشیا کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کا اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ

پیر 30-جنوری-2017

صہیونی ریاست کے بائیکاٹ کے لیے جاری عالمی تحریک ’BDS‘ نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا ایک اور سنگ میل طے کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملائیشیا کے بین الاقوامی تجارتی مرکز ’’Gaint‘‘ نے بھی اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطینBDS تحریک کے ملائیشین باڈی کے چیئرمین محمد نظری اسماعیل نے بتایا کہ ملایشیا کے سب سے بڑے تجارتی مرکز Gaint نے ایک نیا فیصلہ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے اس کے مرکزی اور تمام ذیلی اسٹوروں پر اسرائیلی کسی قسم کی مصنوعات فروخت نہیں کی جائیں گی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ’گینٹ‘ کے تمام اسٹوروں پر ’شائی شاؤول‘ نامی اسرائیلی ساختہ ملبوسات کو تجارتی مرکز کے تمام اسٹوروں سے اٹھا دیا گیا ہے۔ نظری اسماعیل کا کہنا ہے کہ گینٹ کا یہ اقدام فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا حصہ اور اہم اخلاقی قدم ہے۔

ادھر ملائیشیا کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کے ترجمان نے بتایا کہ تجارتی مرکز کو اسرائیلی ملبوسات چین سے موصول ہوئی تھیں۔ انہیں واپس چین کو بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے چینی حکام سے معذرت کی ہے کہ ہم اسرائیلی مصنوعات کو اپنے ہاں فروخت نہیں کرسکتے۔

اسرائیلی بائیکاٹ کے لیے جاری تحریک BDS نے ملائیشیا کے مرکزی تجارتی مرکز کا  صہیونی بائیکاٹ تحریک کی حمایت کا خیر مقدم کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی