جمعه 15/نوامبر/2024

’حماس کے ہیکروں نے اسرائیلی فوجیوں کے مزید اکاؤنٹ ہیک کرلیے‘

ہفتہ 28-جنوری-2017

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین اور ہیکروں کی طرف سے اسرائیلی فوجیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حماس کے ہیکروں کی جانب سے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے چھ اسرائیلی فوجیوں کے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کی گئی ہے۔

عبرانی ٹی وی 2 کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوج کے انفارمیشن انویسٹی گیشن یونیٹ کے چیئرمین کی طرف سے کہا گیا ہے کہ انہیں متعدد فوجیوں نے بتایا کہ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ’فیس بک‘ کے ذریعے مزید چھ جعلی اکاؤنٹس کی ذریعے فوجیوں کے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرنے اور فوجیوں کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ دو ہفتے قبل سامنے آنے والے حماس کی جانب سے ہینکنگ اسکینڈل میں 16 فرضی اکاؤنٹس کے ذریعے فوجیوں کی اہم معلومات کے حصول کی کوشش کی گئی تھی۔

صہیونی فوج کی تحقیقاتی یونیٹ کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ حماس کے ہیکروں کی طرف سے اسرائیلی فوجیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور فون نمبروں تک رسائی کی کوششیں جاری ہیں مگر انہیں تیزی کے ساتھ ناکام بنایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فوج کی طرف سے ہیکنگ کی کسی بھی شکایت پر فوری کارروائی کی جاتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی