چهارشنبه 30/آوریل/2025

سعودی عالم دین کی اہلیہ، بیٹے کی حادثے میں وفات پرحماس کا اظہار افسوس

ہفتہ 28-جنوری-2017

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے سعودی عرب کے معروف مبلغ اور عالم دین الشیخ سلمان عودہ کی اہلیہ اور بیٹے کی ایک المناک ٹریفک میں وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت کی قیادت اور کارکن سعودی عالم دین الشیخ سلمان عودہ کی اہلیہ اور بیٹے کی وفات پر بہت دکھی ہیں اور بزرگ عالم دین اور ان کے دیگر اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کے ساتھ متوفی افراد کی مغفرت کے لیے دعا گو ہیں۔

خیال رہے کہ دو روز قبل سعودی عالم دین الشیخ سلمان عودہ کی اہلیہ اور ایک بیٹا اس وقت جاں بحق ہوگئے تھے جب ان کی کار مخالف سمت سے آنے والے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی تھی۔ حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی