شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے’فلسطین۔ شام ایکشن گروپ‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شام میں خانہ جنگی کے دوران وہاں سے فرار ہوکر دوسرے ملکوں میں پہنچنے کی کوشش کے دوران 50 فلسطینی پناہ گزین سمندر میں کشتیوں کے حادثات میں جاں بحق ہوئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایکشن گروپ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شام سے نقل مکانی کے دوران جاں بحق ہونے والے بیشتر فلسطینی یورپی ملکوں کے سمندری سفر میں لقمہ اجل بنے۔ ان میں سے بیشتر بچے ، خواتین اور عمر رسیدہ افراد شامل تھے۔
زیادہ تر فلسطینیوں کی اموات لیبیا کے ساحلوں کے قریب اٹلی جاتے ہوئے ہوئیں۔ جب کہ کچھ فلسطینی یونان جاتے ہوئے بحر مرمرہ میں کشتیاں ڈوبنے میں شہید ہوئے۔