چهارشنبه 30/آوریل/2025

چین میں گرمی اور واٹر پروف کاغذ تیار!

بدھ 25-جنوری-2017

چینی سائنسدانوں نے ایک نیا کاغذ تیار کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے جو واٹر پروف ہونے کے ساتھ ساتھ آگ میں جلنے سے بھی محفوظ رہے گا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہ منفرد کاغذ شنگھائی انسٹیٹیوٹ برائے سیرامکس کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ آگ اور واٹر پروف کاغذ آئندہ چند ماہ کے دوران مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔

چینی اخبار’مارننگ دی ساؤتھ چائنا‘ کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے کاغذ کی تیاری کی ترکیب تبدیل کرتے ہوئے ایک ایسا کاغذ تیار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے جو آگ میں جلنے سے محفوظ رہے گا اور اسے پانی بھی نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔ اس کاغذ کی تیاری میں ہڈیوں اور جانوروں کے دانتوں پرموجود کیلشیم کا استعمال کیاگیا ہے جسے سائنس دان ہائیڈرو کسیپا ٹیٹ‘ کے نام سے جانتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حرارت پروف کاغذ کو 200 درجے سینٹی گریڈ گرمی میں بھی محفوظ رکھا جاسکے گا جب کہ چاہے، کافی اور دیگر بہنے والی اشیا اور جوس وغیرہ بھی نقصان نہیں پہنچائیں گے۔

گرمی اور واٹر پروف کاغذ تیار کرنے والی ٹیم کے سربراہ زھوینگ جی کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلے بھی پانی اور گرمی سے محفوظ رہنے والا کاغذ تیار کرنے کا تجربہ کیا تھا مگر اب وہ ایک ایسا کاغذ تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو دو سو درجے سینٹی گریڈ گرمی اور  لیکوڈ اشیا کے لگنےسے محفوظ رہے گا۔

چین میں تیار ہونے والا منفر کاغذ سائن بورڈز ،نوٹس بورڈز اور دیگر مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔

مختصر لنک:

کاپی