قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران ایک درجن فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ گرفتار شدگان میں ایک زخمی فلسطینی شہری بھی شامل ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کے علاقے جنین مین تلاشی کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے احمد دمنھوری کمیل، جاسر کمیل۔ محمد مالک کمیل، محمد خالد کمیل، محمود ولویل اور الخلیل شہر کے بیت امر قصبے سے محیی فلاح ابو ماریا کو حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ ابو ماریا کے ایک والد فلاح ابو ماریا اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں شہید ہوچکے ہیں۔
بیت لحم سے دخل اللہ حابوس العمور، رام اللہ میں الجلزون کیمپ سے احمد عدنان الکتش معتصم فرید الزیناتی جب کہ بیت المقدس میں شعفاط پناہ گزین کیمپ سے انس الرجبی، ایہاب نوفل، محمد الفسفوس اور ایمن العدوی کو حراست میں لیا گیا۔
قابض صہیونی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں بورین قصبے میں بھی چھاپے مارے اور جگہ جگہ ناکے لگا کر شہریوں کی شناخت پریڈ کی گئی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ منگل کے روز قابض صہیونی فوج نے نماز فجر کے وقت نابلس میں فلسطینی شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور گھر گھر تلاشے کے دوران خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا۔
نابلس میں الفارعہ پناہ گزین کیمپ میں تلاشی کے دوران زخمی فلسطینی نوجوان محمد ولویل کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل کیا گیا۔