شنبه 16/نوامبر/2024

محمود عباس غزہ میں بجلی کے بحران کو ہوا دینے کے ذمہ دار ہیں:حماس

بدھ 18-جنوری-2017

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے صدر محمود عباس کے ایک بیان جس میں انہوں نے غزہ کی پٹی میں بجلی کے بحران پر تبصرہ کیا ہے کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس کا ترجمان کا کہنا ہے کہ محمود عباس کا غزہ میں بجلی کے بحران سے متعلق بیان اس بات کا ثبوت ہے کہ فلسطینی اتھارٹی غزہ میں بجلی کے بحران کا ذمہ دار ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے ایک بیان میں کہا کہ صدر عباس اور ان کی انتظامیہ غزہ کی پٹی میں بجلی کے بحران کو پیدا کرنے اور اسے وسعت دینے کے ذمہ دار ہیں۔ اس بات کا سب سے بڑا ثبوت صدر عباس کا ایک حالیہ بیان ہے جس میں انہوں نے بالواسطہ طورپر غزہ میں بجلی کے بحران کی ذمہ داری قبول کرنے کا اقرار کیا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ محمود عباس صرف حماس کے خلاف اشتعال انگیزی میں مصروف رہے۔ انہوں نے غزہ میں توانائی بحران کے حل کے بجائے اسے بڑھانے میں ملوث رہے ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں صدر محمود عباس نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ غزہ کی پٹی میں بجلی کے بحران کے بالواسطہ طور پر ذمہ دار ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی