دوشنبه 24/مارس/2025

غزہ کی پٹی کو بجلی کے بڑے بحران کا سامنا

اتوار 12-فروری-2023

غزہ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیکے مطابق موسم سرما میں بجلی کی بڑھتی ہوئی مانگ کے تناظر میں فلسطین کے ساحلی شہرکو بجلی کے بڑے بحران کا سامنا ہے۔

کمپنی کے شعبہ تعلقات عامہ اور میڈیاکے سربراہ محمد ثابت نے الاقصیٰ ریڈیو کو بتایا کہ بجلی کی طلب میں بہت زیادہاضافہ ہوا ہے جبکہ بجلی کی موجودہ رسد اس بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیےناکافی ہے جس کے باعث بجلی کی ترسیل کا نظام متاثر ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کیموجودہ رسد غزہ میں توانائی کی نصف ضرورت کے لیے بھی ناکافی ہے۔ انہوں نے کہا کہغزہ کی پٹی میں سیاسی اور معاشی صورت حال انتہائی مشکل ہے۔

مختصر لنک:

کاپی