جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل کا حماس پر فوجی قیادت کی جاسوسی کا الزام

جمعہ 13-جنوری-2017

اسرائیلی فوج نے الزام عاید کیا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے ایک نیا سائبر سیل تشکیل دیا ہے جو اسرائیلی فوجی افسران کی جاسوسی اور ان کے بارے میں اہم معلومات کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائی ادرعی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حماس کا سائبر سیل فوجی افسران کے موبائل فون نمبر اور ان کے بارے میں دیگر معلومات جمع کرنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائیٹس پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے متحرک ہے۔

صہیونی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ حماس نےحال ہی میں سائبر سیل کے ذریعے فیس بک پر جعلی اکاؤنٹس بنائے ہیں جن کی مدد سے فوجی افسروں کے موبائل نمبر اور ان کے بارے میں دیگر تفصیلات کے حصول کی کوشش کی جاتی ہے۔

صہیونی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ دشمن فلسطینی تنظیمیں جدید مواصلاتی آلات اور سوشل میڈیا کو جاسوسی کے مقاصد کے لیے استعمال کررہی ہیں۔ فوج کے انٹیلی جنس ادارے’شاباک‘ کے قائم کردہ سائبر کرائمز سیل نے ایسے بیسیوں جعلی فیس بک اکاؤنٹس کا پتا چلایا ہے جو مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی