ہم میں سے اکثر لوگ سال میں چار موسوں گرما، سرماں، خزاں اور بہار سے واقف ہیں مگر اس کرہ ارض کے تمام خطے موسوں کی تقسیم کے اعتبار سے یکساں نہیں بلکہ الگ الگ ہیں۔ بعض خطوں میں چار سے کم موسم اور بعض میں چار سے زیادہ سالانہ موسم پائے جاتے ہیں۔
بنگلہ دیش[سابق پاکستان کا حصہ] میں سال کے چار کے بجائے چھ موسم ہیں۔ دو اضافی موسموں میں رطوبت کا موسم اور خشکی کا موسم شامل ہیں۔ بحر ہند اور اس کے اطراف میں چار کے بجائے تین موسم ہیں۔ گرما، سرما اور ہوائوں کا موسم۔
بنگلہ دیش میں زراعت، صنعت، تجارت اور ثقافتی روایات کے اعتبار سے سال کے چھ موسم شمار کیے جاتے ہیں۔ موسم گرما جسے بنگالی میں grisma، ہواؤں کا موسم barsa، خزاں،Sharat، خزاں کا آخری حصہhemanta، سرما shit اور بہار یعنی basanta کا نام دیا جاتا ہے۔
بنگال میں موسم گرما کا آغاز وسط اپریل سے وسط جولائی تک ہوتا ہے۔ اس دوران موسم گرم اور خشک رہتا ہے۔ اس موسم میں بعض اوقات تیز آندھیاں بھی چلتی ہے۔ اس کے بعد ہواؤں کا موسم شروع ہوتا ہے جو وسط جون سے وسط اگست تک ہوتا ہے۔اس دوران سال بھر کی کل 85 فی صد بارش ہوتی ہے۔
خزاں کےاوائل میں درجہ حرارت بتدریج کم ہوتا اور ہوا میں نمی کا تناسب بڑھتا ہے۔ یہ موسم وسط اگست سے وسط اکتوبر تک ہوتا ہے۔ اس کے بعد زیادہ سردی شروع ہوجاتی ہے جو وسط دسمبر تک جاری رہتی ہے۔ اسے خزاں کا دوسرا اور آخری موسم کہا جاتا ہے۔
وسط دسمبر سے وسط فروری تک موسم سرما ہوتا ہے جو سال کا سرد ترین عرصہ کہلاتا ہے۔ اس دوران درجہ حرارت بعض اوقات منفی 11 سے منفی 20 تک رہتا ہے۔