جمعه 15/نوامبر/2024

مزاحمت کی مخالفت کے پیچھے جرائم کو نہیں چھپایا جا سکتا:القسام

جمعرات 12-جنوری-2017

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ مزاحمتی کارروائیوں اور مجاھدین کی تیار کردہ دفاعی سرنگوں کو بدنام کرنے کی آڑ میں فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی ریاست کے جرائم پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ القسام بریگیڈ قوم کے دفاع کے لیے ہرطرح کے دفاعی اقدامات کرے گی۔ فلسطینی مجاھدین کی دفاعی تیاریوں پر کسی کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔ فلسطینی مزاحمت کو بدنام کرکے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی پابندیوں اور ناکہ بندی جیسے جرائم کو چھپایا نہیں جاسکتا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ میں سرنگیں مجاھدین کا جدید دفاعی ہتھیار ہیں۔ مجاھدین صہیونی ریاست کی طرف سے مسلط کردہ ناکہ بندی اور مظالم کے جواب میں سرنگیں کھودنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ مزاحمتی قوتوں نے قوم کے دفاع کے لیے قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں۔ قربانیوں کے طویل سلسلے کے دوران مجاھدین نے دشمن کو ہرمحاذ پر شکست فاش سے بھی دوچار کیا ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت ایک ٹی وی چینل نے گذشتہ روز ایک رپورٹ نشر کی تھی جس میں الزام عاید کیا گیا تھا کہ فلسطینی مجاھدین غزہ میں کھودی گئی سرنگوں میں بجلی لے جاتے ہیں اور انہیں روشن کرتے ہیں جب کہ عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

 ٹی وی رپورٹ کو’غزہ بجلی کے بغیر اور سرنگیں روشن‘ کا عنوان دیا گیا تھا۔

 

مختصر لنک:

کاپی