چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں پر فلسطینی نوجوانوں کے پٹرول بموں سے حملے

بدھ 11-جنوری-2017

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں فلسطینیی شہریوں نے یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں پر سنگ باری کی اور ان پر پٹرول بموں سے حملے جس کے نتیجے میں یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں کو نقصان  پہنچا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق فلسطینی شہریوں نے ’کریات اربع‘ کالونی کے مشرق میں بائی پاس روڈ نمبر 60 پر یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں پر پٹرول بم پھینکے جس کے نتیجے میں متعدد گاریوں میں آگ لگ گئی۔

انتفاضہ یوتھ فورس کے مطابق فلسطینی نوجوانوں کی طرف سے یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں پر سنگ باری اور پٹرول بم حملے انتفاضہ القدس کا اہم ہتھیار ہیں۔ یکم اکتوبر 2015ء کے بعد 2016ء کے اختتام تک فلسطینی شہریوں نے یہودی آباد کاروں اور فوجیوں کی گاڑیوں پر 1602 بار سنگ باری اور پٹرول بموں سے حملے کیے۔

مختصر لنک:

کاپی