چهارشنبه 30/آوریل/2025

جنوبی افریقا نے اپنے شہریوں کو اسرائیل کے سفر سے روک دیا

منگل 10-جنوری-2017

جنوبی افریقا کے صدر جیکوب زومان نے اپنے شہریوں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے صہیونی ریاست کا سفر نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جوہانسبرگ فلسطینی قوم اور فلسطینی کاز کی حمایت اور یکجہتی کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جنوبی افریقا کے صدر نے افریقی نیشنل کانگریس کے 105 ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک گذشتہ ماہ سلامتی کونسل میں فلسطین میں یہودی آباد کاری کی روک تھام کے لیے منظور کردہ قرارداد کا پر زور حامی ہے۔ جیکوب زوما کا کہنا تھا کہ فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن میں یہودی آباد کاری بد ترین نسل پرستی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد فلسطینی قوم بھی آزادی کی منزل سے ہم کنار ہوگی۔ فلسطینی قوم کا حق خود ارادیت زیادہ دیر تک دبایا نہیں جاسکتا۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقا فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاست کے اقدامات کو نسل پرستانہ اور ظالمانہ قرار دے کر سنہ 1948ء سے 1994ء تک جنوبی افریقا پر سفید فام نسل کے ہاتھوں سیاہ فام نسل پر ڈھائے جانے والے مظالم کے مشابہ قرار دیا ہے۔

جنوبی افریقا کی حکومت نے اسرائیلی شہریت رکھنے والے اپنے شہریوں کے خلاف قوانین وضع کیے ہیں۔ اسرائیلی شہریت رکھنے والوں کو جنوبی افریقا میں فوج میں خدمات انجام دینے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

مختصر لنک:

کاپی