چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودی آبادکاری مخالف برطانوی وزیر کو ہرانے کی اسرائیلی سازش کا انکشاف

پیر 9-جنوری-2017

اسرائیل کی خفیہ دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کچھ عرصہ قبل لندن میں قائم اسرائیلی سفارت خانے نے فلسطین میں یہودی آباد کاری کی مخالفت کرنے والے ایک سیاسی رہ نما کو الیکشن میں ہرانے سازش تیار کی تھی مگر صہیونی ایجنٹ اپنی اس سازش میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

قطر سے نشریات پیش کرنے والے الجزیرہ ٹی وی نے ایک دستاویزی فلم تیار کی ہے جس میں برطانیہ میں یہودی آباد کاری مخالف رہ نما الان ڈانکن جو اس وقت وزیر مملکت برائےخارجہ امور ہیں کو ’روبرٹ ہالفون‘ کے ہاتھوں شکست سے دوچار کرنے کی کوشش کی گئی تھی مگر صہیونی سفارت خانے کی یہ کوشش کامیاب نہیں ہوسکی۔

خفیہ ریکارڈنگ میں بتایا گیا ہے کہ لندن میں قائم اسرائیلی سفارت خانہ اور اس کے متعدد سفیر فلسطین میں یہودی آباد کاری کے خلاف بولنے والی شخصیات کو حکومت سے دور رکھنے کے لیے اثر انداز ہونے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ اس کی مثال آلان ڈانکن کی ہے جنہیں رابرٹ ہالفون کے مقابلے میں ہرانے کے لیے اسرائیلی سفارت خانے نے بھرپور سفارتی طاقت کا استعمال کیا تھا۔

الجزیرہ جلد ہی اس حوالے سے ایک مفصل رپورٹ ٹی وی پر نشر کرے گا تاہم اس کے بعض اقتباسات پہلے ہی ’میل آن سنڈے‘، گارجین، اور مڈل  ایسٹ آئی‘ نامی ویب سائیٹ نے حاصل کر کے شائع کیے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی