چهارشنبه 30/آوریل/2025

القدس: فلسطینی ڈرائیور نے اسرائیلی فوجی روند ڈالے، چار ہلاک، 15 زخمی

اتوار 8-جنوری-2017

آج اتوار کوفلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی نوجوان نے گاڑی کی ٹکر سے کم سے کم ڈیڑھ درجن اسرائیلی فوجیوں کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں کم سے کم چار یہودی فوجی ہلاک اور 10اور 15 کے درمیان زخمی بتائے جاتے ہیں۔

اسرائیل کے عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے اپنی ویب سائیٹ پر بتایا کہ اتوار کی شام کو بیت المقدس میں اسرائیلی پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب ایک فلسطینی کار ڈرائیور نے اپنی کار اسرائیلی فوجیوں پر چڑھا دی تھی جس کے نتیجے میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک اور10 زخمی ہوئے ہیں جب کہ عبرانی ٹی وی 7 کے مطابق کار کی ٹکر سے کم سے کم 15 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

عبرانی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ بیت المقدس میں جبر مکبر کے مقام پر پیش آیا۔ اسرائیلی فوج نے حملہ آور فلسطینی کو گولی مار دی ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا وہ شہید ہوگیا ہے یا نہیں۔

عبرانی اخبار’اسرائیل ھیوم‘ کی ویب سائیٹ کے مطابق زخمی ہونے والے تمام  افراد اسرائیلی فوجی ہیں۔

اس حوالے سے تفصیلات آ رہی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی