مقبوضہ فلسطین کے جنوبی شہراسدود میں جمعرات کو ایک یہودی آباد کار ایک فلسطینی عرب شہری کو چاقو گھونپ کر زخمی کردیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی پولیس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک اسرائیلی نے اسدود شہر میں ایک فلسطینی شہری پر چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ معمولی زخمی ہوا ہے۔
پولیس کے بیان کے مطابق فلسطینی نوجوان پر چاقو سے حملہ کرنے والا شخص مذہبی یہودی تھا جس نے ایک چھابڑی فروش فلسطینی کو چاقو سے زخمی کردیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی فلسطینی شہری کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم مجرم کی شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس واقعے کے محرکات جاننے کے لیے کوششیں کررہی ہے۔