شنبه 03/می/2025

لبنانی ٹی وی نےفلسطینی مزاحمت اور دہشت گردی کو یکساں قرار دیا

بدھ 4-جنوری-2017

لبنان سے عربی میں نشریات پیش کرنے والے ’ایل بی سی‘ ٹی وی چینل پرنشر کی گئی ایک رپورٹ میں صہیونی ریاست کے غاصبانہ قبضے کے خلاف فلسطینی قوم کی جدو جہد آزادی کو ’دہشت گردی‘ کی کارروائیوں کے مماثل قرار دیا ہے۔ دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے لبنانی ٹی وی چینل کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی وی چینل چینل نے ریٹنگ کی دوڑ میں بنیادی صحافتی اصولوں کو بھی پامال کر دیا ہے۔

حماس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت ’LBC‘ ٹی وی چینل پر نشر کی گئی اس رپورٹ کی شدید مذمت کرتی ہے جس میں فلسطینی قوم کی آئینی اور عالمی طور پرمسلمہ تحریک آزادی کو ’دہشت گردی‘ کے مترادف قرار دے کر فلسطینی قوم کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی قوم اپنے جائزحقوق کے لیے جدو جہد کررہےہیں۔ کسی ابلاغی اور نشریاتی ادارے کو فلسطینی قوم کی تحریک آزادی کو متنازع بنانے اور فلسطینی قوم کو بدنام کرنے کا کوئی حق نہیں پہنچتا۔ حماس سمیت پوری فلسطینی قوم لبنانی ٹی وی چینل پرنشر کی گئی رپورٹ پر مشوش ہے۔ حماس نے لبنانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک ٹی وی چینل پر فلسطینی تحریک آزادی کا مذاق اڑائے جانے اور مسلح مزاحمت کو دہشت گردی قرار دیے جانے کے اقدام کی تحقیقات کرے۔

مختصر لنک:

کاپی