چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل:حماس کے مبینہ پیغام رساں فلسطینی وکیل پر فرد جرم عاید

پیر 2-جنوری-2017

فلسطین کے مقبوضہ شہر حیفا میں قائم اسرائیل کی ایک مرکزی عدالت نے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے تعلق رکھنےوالے ایک فلسطینی وکیل پر اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے لیے خفیہ پیغام رسانی کے الزام میں فرد جرم عاید کی ہے۔

اسرائیل کے سرکاری ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق شمالی فلسطین کے عکا شہر میں البعنہ قصبے کے رہائشی ایڈووکیٹ محمد عابد پر الزام عاید کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیلی جیلوں میں قیدیوں تک حماس کے پیغامات پہنچاتے رہے ہیں اور اس خدمت کے بدلے میں حماس نے انہیں 368 ڈالر کی خطیر رقم ادا کی ہے۔

فرد جرم میں ایڈووکیٹ پر ایک دشمن تنظیم کے ساتھ روابط رکھنے، غیرملکی کرنسی حاصل کرنے، منی لانڈرنگ اور حماس کے اسیران کی معاونت کے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی