شنبه 16/نوامبر/2024

قیدیوں کو فون فراہم کرنےکا کیس، اسرائیلی عدالت سے فلسطینی پر فرد جرم

پیر 2-جنوری-2017

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقبوضہ فلسطینی شہر بئر سبع میں قائم اسرائیل کی مرکزی عدالت نے صہیونی زندانوں میں قید فلسطینی قیدیوں کو موبائل فراہم کرنے کے کیس میں ایک فلسطینی شہری پر فرد جرم عاید کی ہے۔

اسرائیل میں عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی 10 کی رپورٹ کے مطابق بئرسبع میں ایک مرکزی عدالت کی طرف سے 51 سالہ اسعد دقہ پر الزام عاید کیا ہے کہ وہ قیدیوں کو موبائل فراہم کرنے کے کیس میں ملوث رہے ہیں۔ اسی کیس میں اسرائیلی کنیسٹ کے ایک عرب رکن باسل غطاس کو بھی اسرائیلی فوج حراست میں لے چکی ہے۔

عبرانی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے اسعد دقہ نامی شہری کوحراست میں لیا اور اس سے قیدیوں کو موبائل فون فراہم کرنے کے الزامات میں چھان بین کی تھی۔ ملزم نے اعتراف کیا تھا کہ وہ قیدیوں تک موبائل پہنچانے اور جزیرہ نما النقب جیل میں قیدیوں تک رسائی حاصل کرنےمیں رکن کنیسٹ باسل غطاس کے معاونت کار رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ نے گذشتہ ماہ عرب رکن کنیسٹ خصوصی اجلاس کے دوران باسل غطاس کو حاصل پارلیمانی تحفظ ختم کردیا تھا جس کے بعد پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا تھا۔ باسل غطاس پر الزام ہے کہ وہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی اسیران سے ملاقاتوں کے دوران انہیں موبائل فون اور سمیں پہنچاتے رہے ہیں۔

گذشتہ ہفتے اسرائیلی عدالت نے باسل غطاس کو 10 روز تک گھر پر نظر بند رکھنے اور 13 ہزار امریکی ڈالر کی ضمانت کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی