چهارشنبه 30/آوریل/2025

شام میں جنگ بندی قابل تحسین، مسئلے کا جامع سیاسی حل نکالاجائے:حماس

جمعہ 30-دسمبر-2016

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے شام میں متحارب فریقین کے درمیان ترکی، ایران اور روس کی مساعی سے جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ شام میں خون خرابہ روکنے کے لیے مسئلے کا جامع اور پائیدارسیاسی حل تلاش کیا جائے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق  حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شام میں خانہ جنگی روکنے کے لیے فریقین میں جنگ بندی کا اعلان شامی قوم ہی نہیں بلکہ آزادی پسند زندہ ضمیر انسانوں کے لیے بھی اچھی خبرہے۔ حماس شام میں فائر بندی کی تحسین اور مکمل حمایت کرتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس شام میں جاری تنازع کے سیاسی حل کے لیے ایک عرصے سے مطالبہ کرتی رہی ہے۔ خون خرابہ روکنے، شام کی وحدت اور سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے متحارب فریقین میں مفاہمت ناگزیر ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل شام میں ترکی، ایران اور روس کی مساعی سے بشارالاسد اور اپوزیشن کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا ہے۔ یہ معاہدہ ایک ایسے وقت میں طے پایا ہے جب شامی فوج نے اپوزیشن کے مرکز حلب پر قبضہ کرنے کے بعد شامی باغیوں کو حلب سے نکال دیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی