چهارشنبه 30/آوریل/2025

حماس کا نیشنل کونسل کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

بدھ 28-دسمبر-2016

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ جماعت فلسطین نیشنل کونسل کے اجلاس میں شرکت کے بجائے پہلے قومی مفاہمت کا عمل آگے بڑھانے کی خواہاں ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حماس نیشنل کونسل کے اجلاس کے انعقاد کے لیے قائم کردہ انتظامیہ و استقبالیہ کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ حماس نیشنل کونسل کے اجلاس میں شرکت کے بجائے تمام فلسطینی تنظیموں کے درمیان مفاہمت کا عمل آگے بڑھانے کی خواہاں ہے۔ حماس تحریک فتح پر زور دیتی ہے کہ وہ کسی بھی قومی نوعیت کے اجلاس کے انعقاد سے قبل طے پائے مفاہمتی نکات پرعمل درآمد کو یقینی بنائے، تنظیم آزادی فلسطین کے ذیلی اداروں کی اصلاح کرے اور ایک ایسی فلسطین نیشنل کونسل کی تشکیل کرے جو تمام فلسطینی طبقات کی نمائندہ ہو۔

خیال رہے کہ فلسطینی صدر محمودعباس کے ترجمان حسام ز ملط نےایک بیان میں کہا تھا تحریک حماس فلسطین نیشنل کونسل کے اجلاس میں شرکت پر آمادہ اور تیار ہے۔ یہ اجلاس آئندہ ماہ منعقد کیا جائے گا تاہم اس کے انعقاد کی تاریخ اور جگہ کا تعین ابھی نہیں کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی