برطانیہ کی ایک یونیورسٹی کی جانب سے ایک فلسطینی طالبہ کو ماسٹر کلاس کے لیے بہترین مقالہ لکھنے کے اعزاز میں ایوارڈ سےنوازا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی طالبہ تمارا توفیق تمیمی کولندن لاء کالج یونیورسٹی کی جانب سے ’سارہ سبلز‘ ایوارڈ دیا گیا ہے۔
تمارا کو یہ ایواراڈ یونیورسٹی کے زیراہتمام مشرقی و افریقی اسٹڈیز کے موضوع پر بہترین مقالہ لکھنے کےعوض جاری کیا گیا ہے۔
تمارا نے اپنے مقالے میں مشرقی بیت المقدس میں جبری بے دخلی اور غیر قانونی صہیونی ہتھکنڈوں کےاستعمال کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔
تماراکے مقابلے کی نگرانی جرائم سے متعلق امور کےوکیل کیفن جون ھیلر نے کی۔