جمعه 15/نوامبر/2024

حماس رہ نما نے میڈیا کی دشنام طرازی اور بھونڈے الزامات مسترد کر دیے

اتوار 25-دسمبر-2016

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے مرکزی رہ نما ڈاکٹر محمود الزھار نے ذرائع ابلاغ میں اپنے خلاف شائع ہونے والی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے میڈیا کی دشنام طرازی کی شدید مذمت کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس رہ نما ڈاکٹر محمود الزھار نے نیوز ویب پورٹل ’’24‘‘ پر شائع کی گئی اس خبر کی سختی سے تردید کی گئی ہے جس میں الزام عاید کیا گیا ہے کہ الزھار حماس میں اپنا الگ سے بلاک بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نیوز ویب پورٹل کی طرف سے عاید کردہ الزات جعلی اور بے بنیاد ہیں جن میں ذرا برابر شک وشبہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس پہلے بھی الزام تراشی کا سامنا کرتی رہی ہے۔ مگر حماس نے ہر دور اور موقع پر بے جا الزام تراشی کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔

خیال رہے کہ نیوز ویب پورٹل 24 پر شائع کی گئی رپورٹ میں الزام عاید کیا گیا تھا کہ الزھار حماس میں اپنا الگ سے بلاک تشکیل دینے کے لیے کوشاں ہیں تاکہ جماعت کے سیاسی شعبے کی قیادت اپنے ہاتھ میں لے سکیں۔  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محمود الزھار ایران کے زیادہ قریب ہیں اور وہ خطے میں توازن کے قیام کے لیے شام میں ایران کی موجودگی ناگزیر ہے۔ تاہم الزھار نے ویب سائیٹ کے تمام الزامات مسترد کردیئے ہیں۔

ویب سائیٹ میں مزید الزام عاید کیا گیا ہے کہ الزھار کا دعویٰ ہے کہ وہ حماس کے سیاسی شعبے کی قیادت سنھبالنے کے زیادہ حق دار ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی