جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں حماس کے 29 ویں یوم تاسیس کے فقید المثال جلوس!

اتوار 18-دسمبر-2016

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے 29 ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے فلسطین کے مخلتف شہروں میں جلسے جلوس اور ریلیوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ غزہ کے علاقے رفح میں حماس کے یوم تاسیس کے حوالے سے گذشتہ روز ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں فلسطینی شہریوں نے شرکت کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق رفح کے علاقے میں حماس کے انتیسویں یوم تاسیس کی مناسبت سے نکالے گئے جلوس میں فلسطینی شہری حماس اور فلسطین کے قومی پرچم ہاتھوں میں اٹھا کر شریک ہوئے۔

شرکاء نے ہاتھوں میں شہداء کی تصاویر، بینرز اور کتبے بھی اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینی تحریک آزادی کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا تھا۔

حماس کے تاسیسی جلسے سے جماعت کے مرکزی رہ نماؤں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر حماس کے سیاسی شعبے کے رکن ڈاکٹر محمود الزھار نے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی شہریوں پر اسرائیل کے خلاف مسلح مزاحمت جاری رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے فلسطین کے بٹوارے اور ارض فلسطین پر غاصب صہیونی ریاست کو تسلیم کرنے کے مزعومہ اوسلو معاہدے کو فلسطینی قوم کے خلاف دشمن کی سنگین سازش قرار دیتے ہوئے اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم پورے وطن کی مکمل آزادی سے کم پر ہرگز راضی نہیں ہوں گے۔

ادھر غزہ کی پٹی کے علاقے خان یونس میں بھی حماس کے یوم تاسیس کی مناسبت سے ریلیوں اور جلوسوں کا اہتمام کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی